لاہور (یواین پی) ہواوے نے پاکستان میں ہواوے وائی سیریز 2018 متعارف کرا دی ہے۔ جس میں وائی6 پرائم 2018 اور وائی9، 2018 نمایاں ہیں۔ہواوے وائی سیریز 2018 کے ذریعے لوگ اپنی طرز زندگی کو اپ گریڈ کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ہواوے کے فلیگ شپ فیچرز سے آ راستہ ہے۔ اس موقع پر ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے منیجر بلوکنگ وینگ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ہواہوے کو خود پر فخر ہے کہ وہ دنیا کو اہم تکنیکی وسائل کے ذریعے مربوط کر رہا ہے۔ ہماری مصنوعات ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز شاہکار ہیں۔