لٹیروں کی گردنوں پر پاؤں رکھ کر پیسہ واپس لائیں گے، سراج الحق

Published on April 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

لاہور(یواین پی)جماعت اسلامی کا مینار پاکستان میں پاور شو، سراج الحق کہتے ہیں کہ حکومت میں آئے تو لٹیروں کی گردنوں پر پاؤں رکھ کر پیسہ واپس لائیں گے۔ میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور دوسرے سیاستدان نیب سے ڈرتے ہیں۔جماعت اسلامی کا لاہور میں پاور شو، مینار پاکستان پر یوتھ کنونشن سے انتخابی مہم کا آغاز،ملک بھر سے کارکنوں کی شرکت، نعرے بازی اور پارٹی ترانوں نے ماحول کو گرما دیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ نظام سے بغاوت کا اعلان کرتا ہوں۔ میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور دوسرے سیاستدان نیب سے ڈرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران اقتدار میں آ کر کشکول بڑھاتے ہیں، ان کی گردن پر پاؤں رکھ کر بیرون ملک سے پیسے واپس لائیں گے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، تحفظ ناموس رسالت پر سمجھوتہ کسی صورت نہیں کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا دشمن ایٹم بم نہیں ہمارے نوجوان سے خوفزدہ ہے، پاکستانی نوجوان کو ابدالی اور غزنوی بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان معدنیات کے ذخائرسے مالامال ہے لیکن یہاں کسان اورمزدورمحنت کرنے کے بعد بھی بھوکا سوتا ہے اورنوجوان ڈگریاں جلانے پرمجبورہیں،میں ایسے نظام کا باغی ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes