کراچی(یواین پی)ایم کیوایم کے تین پارلیمینٹیرین پی ایس پی میں شامل، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ پاک سرزمین پارٹی عام انتخابات میں سندھ کے شہری علاقوں سے کلین سویپ کرے گی۔پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی مزید 3 وکٹیں گرادیں، پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے 3 پارلیمینٹیرین نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ مصطفیٰ کمال کی جماعت میں شامل ہونے والے عوامی نمائندوں میں محبوب عالم، محمد کامران اور سیف الدین خالد شامل ہیں۔پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے 3 ساتھی ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت سندھ کے شہری علاقوں سے کلین سویپ کرے گی۔ خیال رہے کہ محبوب عالم کراچی کے حلقے این اے 242 سے رکن قومی اسبلی منتخب ہوئے جب کہ سیف الدین خالد پی ایس 94 اور محمد کامران پی ایس 111 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔