میری آنکھوں میں اس چیز کے آنسوں ہیں سلمان خان نے جیل سے رہائی کے بعد خاموشی توڑ دی

Published on April 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

 


ممبئی (یو این پی )بالی ووڈ ادکار سلمان خان آخر کار جیل سے ضمانت پر رہا کر اپنی معمول کی زندگی میں واپس لوٹ گئے ہیں اور کافی خوش بھی نظر آ رہے ہیں تاہم ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی قید پر خوب تنقید کی گئی اور وہ اپنے اداکار کے ساتھ کھڑے ہوئے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے اور ایسے میں اب سلمان خان نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میری آنکھوں میں شکرگزاری کے آنسو ہیں ، ان تمام لوگوں کیلئے جو مجھے بہت پیارے ہیں ، وہ میرے ساتھ رہے اور انہوں نے کبھی امید نہیں چھوڑی ، میں آپ کا میرا ساتھ دینے اور اتنی زیادہ محبت پر شکرگزار ہوں “۔واضح رہے کہ جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو 1998 میں کالے ہرن کے شکار کے کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر انہیں جیل بھیج دیا گیا جہاں انہوں نے دو راتیں گزاریں اور تیسرے روز ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ ضمانت ملنے کے بعد سلمان خان خصوصی پرواز کے ذریعے جودھ پور سے سیدھے ممبئی اپنے فلیٹ پر پہنچے جہاںمداحوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme