ٹیکس دینا قومی ذمہ داری ہے جبکہ ٹیکس شفافیت سے صحیح جگہ خرچ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے:شہباز شریف

Published on April 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

 


لاہور(یوا ین پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ٹیکس کی اہمیت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹیکس دینا قومی ذمہ داری ہے جبکہ ٹیکس شفافیت سے صحیح جگہ خرچ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ٹیکسوں سے حاصل ہونے والے وسائل عوام کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کیے جاتے ہیں اورٹیکسیشن کا عمل ترقی کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وسائل عوام کی تعلیم ،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کئے ہیں اور یہ وسائل نہایت شفاف طریقے سے عوام کو بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی پر صرف کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیوں کو بہت حد تک دور کیا ہے۔عوام کو تعلیم،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل امانت اور دیانت سمجھ کر صرف کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام میں ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے شعور اور آگہی پیدا کرنا ہے اور ٹیکس ڈے کا مقصد عوام میں شعور پیدا کرکے ٹیکس کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ قومی تعمیر نو کے منصوبوں اور سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے اپنا ٹیکس ایمانداری کے ساتھ ادا کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes