روزانہ یہ چیز کھا کر میں نے 15 دن میں 5 کلو وزن کم کر لیا

Published on April 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 578)      No Comments

 


کراچی(یو این پی)وزن کم کرنے کے لئے مشقت طلب طریقے تو بہت سے ہیں لیکن ایسے طریقے بہت ہی کم ہیں جو آسان بھی ہوں اور کارگر بھی۔ غذا میں تبدیلی کر کے وزن کم کرنا بھی ایک آسان طریقہ ہے لیکن ایسا کیا کھایا جائے کہ کھانے کا لطف بھی برقرار رہے اور وزن بھی کم ہو جائے؟ موٹاپہ بھگانے کا یہ دلچسپ نسخہ ایک بھارتی لڑکی نے بیان کیا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کو بہت پسند آ رہا ہے۔ کہ” وزن کم کرنے کے لئے دال اور سبزی کی اہمیت سے میں آگاہ تو تھی لیکن کبھی اسے استعمال نہیں کیا تھا۔ جب میں نے اس غذائی فارمولے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا تو پہلے دن میں نے دال کے ساتھ روٹی کھائی اور اس کے ساتھ شملہ مرچ اور پالک کو استعمال کیا۔ رات کے کھانے میں دال اور سلاد کھایا جبکہ دن بھر میں تقریباً10 گلاس پانی پیا۔ اگلے دن میں نے ناشتہ روٹی اور سبزی کے ساتھ کیا جبکہ دوپہر اور رات کے کھانے میں دال، سبزی اور سلاد کھایا۔ رات کو سونے سے قبل میں نے احتیاطاً اسپغول کا چھلکا ایک چمچ پانی کے ساتھ کھایا تاکہ قبض کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ اگلے دن میں نے اپنی توجہ بیسن پر مرکوز رکھی۔ بیسن کی روٹی کے ساتھ سبزی اور سلاد کا استعمال بہت اچھا ثابت ہوا۔ چوتھے دن میں محسوس کررہی تھی کہ میرے وزن میں تقریباً آدھا کلو کمی ہوچکی تھی اور مجھے بھوک بھی بہت زیادہ محسوس نہیں ہورہی تھی۔ پانچویں دن میں نے زیادہ تر پھل کھائے اور پانی بھی بکثرت استعمال کیا جب کہ معمول کے مطابق صبح روٹی اور دال جبکہ بعد ازاں دال اور سبزی بھی کھائی۔ چھٹے دن میں نے اپنا وزن کیا تو اس میں ایک کلو کی کمی ہوچکی تھی لہٰذا میں نے کچھ آلو کھانے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی، البتہ اصل کھانا دال اور سبزی ہی تھی۔ ساتویں دن میں نے سبزی والا دلیہ کھایا جبکہ فروٹ اور سلاد بھی میرے کھانے کا حصہ تھا۔ دو ہفتے تک میں نے یہ غذائی شیڈول جاری رکھا اور اپنے وزن میں پانچ کلو گرام کی کمی کرلی۔ مختصر یہ کہ ناشتے میں روٹی کے ساتھ دال یا سبزی کھائیں اور پھر سارا دن دال، سبزی، سلاد، فروٹ وغیرہ کھائیں، اور اس کے ساتھ پانی کثرت سے پئیں۔ چند دن میں ہی آپ واضح فرق دیکھیں گے۔ جب آپ کا وزن کم ہو جائے تو آپ رفتہ رفتہ معمول کے کھانے کی جانب آ سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes