سی پیک جیسے منصوبے نوع انسانی کو مشترکہ مستقبل دینگے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

Published on April 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

بیجنگ(یوا ین پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ‘ایک خطہ، ایک سڑک’ منصوبہ ایشیا اور مغرب کے درمیان رابطہ قائم کرے گا۔چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ، ایئرپورٹ اور ہائی ویز کا جال چین کے مغربی حصے اور وسط ایشیا کو گرم پانی تک لانے کے بہترین ذرائع ثابت ہوں گے اور ‘ایک خطہ ، ایک سڑک’ منصوبے کا یہ نمایاں پہلو ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا یہ اقدام اس خطے اور مغرب کے درمیان تجارت اور لوگوں کے درمیان رابطے کے نئے مواقع پیدا کرے گا، اس منصوبے کا مضبوط پہلو رابطے قائم کرکے لوگوں کو جوڑنا ہے اور اس طرح نوع انسانی کو مشترکہ مستقبل ملتا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے پاکستان کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم شراکت دار بنانا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا باعث بنے گا اور دنیا تسلیم کررہی ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام نسلوں کی ترقی کا اقدام ہے۔دوسری جانب سان یا میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نائب صدر پاور چائنا شریک ہوئے۔معاہدہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور چائنا پاور کے درمیان طے پایا جس کے تحت آئل ریفائنری قائم کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کے تحت شمال سے جنوب گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی با فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے اِن دنوں چین کے دورے پر ہیں۔اس سال با فورم کے تحت ہونے والی کانفرنس کا عنوان دنیا کی وسیع تر خوشحالی کے لیے ایک آزاد اور جدید ایشیا رکھا گیا ہے۔با فورم ایک غیر سرکاری اور غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے، جس کا مقصد ایشیائی ممالک اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔8 سے 10 اپریل تک جاری رہنے والی اس کانفرنس سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 10 اپریل کو خطاب کریں گے جبکہ اپنے دورے میں وہ چین کے صدر شی جن پنگ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت اعلی سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سمیت دیگر عالمی راہنماں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ با فورم سے وزیراعظم کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پرکامیاب عملدرآمد سے حاصل ہونے والی ترقی کو اجاگرکرنے کا موقع ملے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق با فورم ایک غیرسرکاری اور غیرمنافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا باضابطہ طور پرقیام 2001میں عمل میں لایا گیا تھا ،جس کا مقصد ایشیا، دنیا کے دیگر ممالک اور ایشیا کے مابین گہرے اقتصادی تعاون، روابط اور تعلقات کو فروغ دینا ہے۔دریں اثناچینی ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے ایک خطہ، ایک سڑک منصوبہ ایشیااور مغرب کے درمیان رابطہ قائم کرے گا۔چین کے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ، ایئرپورٹ، ہائی ویز کا جال چین کے مغربی حصے اور وسط ایشیا کو گرم پانی تک لانے کے بہترین ذرائع ثابت ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog