ٹھٹھہ( حمید چنڈ ) محکمہ صحت کی عد م توجہ کے باعث خسرہ کی بیماری خطرناک صورتحال اختیار کرگئی، مکلی کے قریب گوٹھ امام بخش پالاری میں خسرہ کی بیماری کے باعث ایک ماہ کے اندر 6 بچے زندگی کی جنگ ہار گئے ہیں ،سوشل میڈیا پر بیمار بچوں کی تصویریں وائرل ہونے کے باوجود محکمہ صحت ٹھٹھہ نے بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے ہیں ، اطلاعات کے مطابق مکلی کے قریب ٹھٹھہ سمینٹ فیکٹری کے قریب نواہی گاوں گوٹھ امام بخش پالاری میں ایک ماہ کے اندر معصوم نجمہ ،معصوم حسینہ ،بھورو پالاری ،پوپاں پالاری، سجنہ پالاری،بلاول پالاری ہلاک ہوچکے ہیں ،جبکہ ایک درجن سے زائد بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہوکر گھر میں بستر پر داخل ہوکر زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیں ، مکینوں نے بیمار بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر 48گھنٹے قبل وائرل کرنے کے باوجود محکمہ صحت ٹھٹھہ نے نہ نوٹس لیا ہے اور نہ ہی کوئی ٹیم تشکیل دی ہے ،جس کی وجہ سے مکینوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کے بیمار بچوں کے علاج مصالج نہ ہونے پر کئی مزید ہلاکتیں نہ ہوجائیں ، ادھر رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او خدا بخش میمن نے ذاتی موبائل نمبر اور آفیس نمبر پر کوئی بھی ریسپانس نہیں دیا ہے جس کی وجہ سے کئی بچوں کی زندگیاں بھی داﺅ پر لگی ہوئی ہیں ۔