راولپنڈی (یواین پی )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلقے میں مریم نواز نے زور دار اینٹری ماردی ہے ، ان کے حلقے میں مریم نواز کے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جسے دیکھ کر یقینا چوہدری نثار بھی حیران ضرور ہوں گے ۔ چوہدری نثار کے حلقہ واہ کینٹ میں بینرز ن لیگ کے ضلعی صدر سردار ممتاز خان کی جانب سے لگوائے گئے ہیں ،سردار ممتاز عام طور پر چوہدری نثار کے پروگراموں میں بھی شرکت نہیں کرتے ہیں ،بینرز میں مریم نواز ، شہبازشریف اور نوازشریف کی تصاویر لگائی گئی ہیں اور ساتھ میں نعرہ درج کیا گیاہے کہ ’چاروں صو بوں کی ایک آواز ، مریم نواز مریم نواز ‘۔بینرز کے منظر عام پر آنے کے باعث سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں ہیں ۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار اپنے ایک انٹرویو میں پہلے بھی یہ عندیہ دے چکے ہیں اگر مریم نواز کے پاس پارٹی کی سربراہی جاتی ہیں تو وہ ان کے ماتحت نہیں چل سکتے ہیں او ر و ہ پارٹی سے راستہ جدا کر لیں گے ۔