ممبئی ۔۔۔ مالابار میں داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین کے آخری دیدار کے دوران بھگڈر مچنے سے اٹھارہ افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ محمد برہان الدین کو آج سپرد خاک کیا جائے گا۔ممبئی کے جنوب میں داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین کی موت کی خبر سنتے ہی ان کے پیروکار مالا بار میں واقع ان کی رہائشگاہ سیفی محل پر جمع ہونا شروع ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آخری دیدار کے لیے دو لاکھ سے زائد افراد مالابار میں موجود تھے۔ اس دوران بھگدڑ مچنے سے اٹھارہ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیدنا برہان الدین کل ایک سو دو برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ والد کے انتقال کے بعد انہیں انیس سو پینسٹھ میں داؤدی بوہرہ جماعت کا باونواں روحانی پیشوا بنایا گیا تھا۔