سری نگر(یواین پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف حریت قیادت نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا،مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ،گزشتہ روز بھی بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 4 نوجوان شہید ہو گئے تھے جس کیخلاف حریت قیادت نے آج وادی میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ نماز ظہر کے بعدبھارت کیخلاف مظاہرے بھی کئے جائیں گے،ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اوریاسین ملک نے دی ہے،جس پر بھارتی پولیس نے گزشتہ روزیاسین ملک کوگرفتاراورمیرواعظ کونظربندکردیاتھا۔