اسلام آباد(یواین پی) قومی اداکاروں کی تنظیم ”ایکٹرز کلیکٹیوٹرسٹ“کے عہدیداداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلزپر پرائم ٹائم رات 7بجے سے لیکر 11بجے تک صرف پاکستان مواد چلانے چاہئیں۔ان کا کہناتھا کہ ٹی وی چینلز پر غیر ملکی مواد چلانے کی وجہ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے جڑے ہوئے اداکاروں کی معاشی قتل ہورہی ہیں۔دوسری طرف غیر ملکی مواد جن میں بھارتی مواد سرفہرست!ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مواد کی وجہ سے ہمار ی ثقافت، تہذیب وتمدن، پاکستان معاشرے کے روایات اور نئی نسل کی ساکھ کو تباہ کیا جارہا ہیں۔منگل کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اداکاروں کی تنظیم ”ایکٹرز کلیکٹیوٹرسٹ“کے عہدیداداروں میں چیئر مین نعیم طاہر، لیلی زیبری، ریحان شیخ، علی طاہر شریک تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری میں ہزاروں کی تعدا دمیں فنکاران کا م کررہے ہیں۔کچھ عرصے سے پاکستان ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد کی تشہیر اور پرائم ٹائمز میں غیر ملکی مواد کو چلانا پاکستان اداکاروں کی تضحیک ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستانی اداکار کم قیمت میں تشہیر کرسکتے ہیں دوسری طرف وہ ملک کو ٹیکس بھی دیتے ہیں جبکہ دوسری طر ف بھارتی تشہیر پر خرچہ بھی زیادہ اور ٹیکس بھی نہیں دیتے۔پاکستانی ڈرامے دنیا بھرمیں مشہور ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارے اداکاروں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کا م پر پابندی عائدکی گئی ہیں جس پر پاکستان کو بھی بھارتی مواد کی تشہیر اور فنکاروں سے ایڈ ورٹائزمنٹ نہیں کرنے چاہئے۔غیر ملکی مواد چلانے سے دو اہم نقصانا ت جن میں اول فنکاروں کی معاشی قتل دوسری نئی نسل کی تباہی، بھارتی مواد چلانے سے پاکستان کے ثقافت اور روایات تباہ ہورہے ہیں