لاہور(یواین پی) انگلینڈٖ کی وکٹیں بلے بازوں کیلئے کڑا امتحان ہیں لیکن قومی مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق اچھی پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں، دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ مصباح اور یونس کے بعد بطور سینئر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے سے نقصان ہوا۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے، قومی بلے باز اسد شفیق کہتے ہیں فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے باعث ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سکور نہیں کرسکے، دورہ برطانیہ میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔اسد شفیق کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے سے نقصان ہوا، مصباح اور یونس کے بعد بطور سینئر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔