چودھری محمد سرور کا صوبائی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Published on April 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments


لاہور(یو این پی)سابق گورنر پنجاب اورتحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور نے صوبائی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سینیٹر چودھری محمد سرور نے عام انتخابات میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیاہے اور وہ پی پی 162لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں اور چوہدری محمدسرور نے ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کر دیاچودھری محمد سرور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد وزیر اعلی بننے کی دوڑ میں شامل ہیں اور پارٹی کے اکثر یتی مر کزی قائدین بھی انکے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ نے کوسپورٹ کر رہے ہیں۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت چوہدری سرور کے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی مخالف ہے جس کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور ایوان بالا کے ممبر منتخب ہوئے ہیں وہ پنجاب سے پہلے سینیٹر ہیں اور گورنر پنجاب بھی رہ چکے ہیں انہیں صوبائی اسمبلی کے حلقے سے الیکشن نہیں لڑایا جانا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme