تا حیات نااہل ہونے والے اب استغفار کریں، سراج الحق

Published on April 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments


پشاور(یو این پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تا حیات نااہل ہونے والے اب استغفار کریں، سپریم کورٹ پاناما لیکس کے دیگر 436افراد کو بھی بلائے۔سپریم کورٹ کے نوازشریف اور جہانگیر ترین سمیت مختلف شخصیات کے تاحیات نااہل ہونے کے فیصلے کے حوالے سے سراج الحق اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے کیونکہ پاک صاف پاکستان کیلئے سب کا احتساب ناگزیر ہے۔سراج الحق نے کہا کہ نیب کے پاس کرپشن کے150 میگا اسکینڈلز ہیں انہیں کیوں نہیں کھولا جارہا۔انہوں نے اپیل کی کہ چیف جسٹس اپنی نگرانی میں لوٹی گئی دولت کی واپسی کا میکنزم بنائیں کیونکہ حقیقی احتساب بیرون ملک پڑی قومی دولت کی واپسی سے شروع ہوگا۔امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes