ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی عدم توجہ اور نااہلی کے باعث ملازمین فاقہ کشی کی زندگی گزارنے لگے، ایک سال کے عرصے میں تین سے چار ماہ کی تنخوائیں بلاجواز کاٹے جانے کے خلاف ملازمین کی جانب سے احتجاج کی دھمکی،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواوں میں بڑے پیمانے پر خردبرد ہونے کا انکشاف سامنے آگیا ہے ، اس سلسلے میں ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی عدم توجہ اور نااہلی کے باعث ملازمین کی تنخوائیں ہر ماہ 20 سے 25تاریخ کو ہونے لگیں ہیں ،اور کئی مہینوں کی رکی ہوئی تنخوائیں ابھی تک نہ مل سکی ہیں ،اس ضمن میں باخبر ذرائع کا کہنا تھا کے ایڈمنسٹریٹر ٹھٹھہ ملازمین کی سال میں تین سے چار ماہ کی تنخوائیں کاٹ کر خود ہضم کرجاتا ہے ، جبکہ ملازمین کا کہنا ہے کے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے آفیس آنا چھوڑ دیا ہے اور آفیس کو کرپٹ لوگوں کے حوالے کر رکھا ہے ،ملازمین کا مزید کہنا تھا کے ایڈمنسٹریٹر نے ہفتے کے دن تک ہماری تنخوائیں نہ کروائیں توپیر کے دن سے آفیس کو تالے لگاکر آفیس کے مین گیٹ پر احتجاج کرکے دھرنہ دینگے۔
سیشن جج ٹھٹھہ امجد قاضی کا سول اسپتال مکلی کا اچانک دورہ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) سیشن جج ٹھٹھہ امجد قاضی نے سول اسپتال مکلی کا اچانک دورہ کرکے ایمرجنسی سمیت دیگر شعبات کا بھی معائنہ کیا ،اس موقع پر ڈیوٹی سے تین غیر حاضر ڈاکٹر پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اسپتال میں صحت کی سہولیات کے عدم فقدان پر سول سرجن سے فوری طور رپورٹ طلب کی ، سیشن جج کی اسپتال کے آمد کے موقع پر داخل مریضوں کے ورثہ نے اسپتال میں اودیات کی قلت اور دیگر سہولیات کی عدم موجودگی کی شکایات کی جس پر جج نے مرف انتظامیہ کی کارگردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور مرف انتظامیہ کے تمام شعبات میں اودیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ، سیشن جج نے اپنے دورے کے دوارن اسپتال کے مختلف وارڈ کا بھی معائنہ کیا ۔