انصاری اور دیگر برادریوںکے حقیقی احیاءکے لیئے جدوجہد کریں گے،احمد حسان۔ اپنی جہد مسلسل اور شبانہ روزکاوشوںسے اس جماعت کو بام عروج تک پہنچائیں گے،زاہد صدیقی
کاہنہ( یواین پی)گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان انصاری لیگ کے سرپرست اعلی چودھری غلام مصطفی انصاری نے مرکزی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے پہلے بھی بہت سی تنظیمیں اور جماعتیں برادری،پاکستانیت اور انسانیت کی فلاح کے لیے سرگرم عمل ہیں لیکن ان کی جدوجہد کا دائرہ کارمیں انصاری برادری جو کہ ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی ہے کواجتماعی طور پر کوئی خاص اہمیت حاصل نہیں رہی۔لہذا اب ضرورت تھی کہ برادری کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم بنایا جائے جو معاشرے کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہو،چنانچہ برادری کا درد رکھنے والے اختر علی انصاری،زاہد صدیقی انصاری،لالہ احمد حسان انصاری، یونس ملتانی اور میں نے سوچا کہ انصاری برادری کی نشاتہ ثانیہ کے لئے ایک ایسی جماعت کی اشد ضرورت ہے جو بیک وقت تمام علاقائی نوعیت کی محدود سرگرمیوں سے بلند ہو کر انصاری برادری اور دیگر برادریوںکے حقیقی احیاءکے لیئے جدوجہد کرے،اس اہم ترین تقاضے کو پورا کرنے کے لئے پاکستان انصاری لیگ کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے۔انشاءاللہ مخلص رفقائے کار اپنی زندگیوں کو انصاری برادری کے لئے وقف کر کے اپنی جہد مسلسل اور اپنی شبانہ روز کی ان تھک کوششوں سے اس جماعت کو بام عروج تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔