کرم ایجنسی، سرحد پار سے فائرنگ ،2 ایف سی اہلکار شہید،5 زخمی

Published on April 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

کرم ایجنسی (یواین پی)کرم ایجنسی میں سرحد پارسے فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکار معمول کی گشت پر تھے اور سرحد پر باڑ لگانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے کہ افغانستان کے علاقے سے فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہیداور5 زخمی ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں شہری آبادی کی وجہ سے پاک فوج کی جانب سے تحمل کامظاہرہ کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme