رمضان المبارک؛کھانے پینے کی 19اشیاپر سبسڈی دینے کی سمری تیار

Published on April 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 605)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)ماہ رمضان کے دوران عوام کو کھانے پینے کی اشیا میں ریلیف دینے کی تیاریاں شروع ہو گئیںہیں،وفاقی حکومت نے رمضان پیکج کے تحت 19 اشیا ضروریہ پر 4 سے 50 روپے تک سبسڈی دینے کی سمری تیار کر لی ہے،منظوری اقتصادی رابط کمیٹی سے لی جائیگی۔19 اشیاء ضروریہ پر ایک ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سب سڈی دینے کی تجاویز طے کی گئی ہیں۔آٹے پر 4 چینی پر فی کلو 5 روپے سبسڈی دینے کی تجاویزجبکہ گھی پر فی لٹر 15 ،آئل پر 10 روپے،دال چنا پر 20،دال مونگ پر 15 روپے،دال ماش اور مسور پر 10 ،10 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجاویز دی گئیں۔وزرات صنعت و پیداوار نے سمری تیارکرلی ہے جس کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کیاجلاس میں لی جائیگی،جس کااجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے طلب کرلیاہے۔سفید چنے پر 25 روپے،بیسن پر فی کلو 20 روپے، کھجور پر 30 روپے، باسمتی چاول پر 15 روپے فی کلو ،سیلا اورٹوٹا چاول پر پندرہ پندرہ روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجاویزدی گئی ہیں۔اسی طرح مشروبات کی 1500 ملی لیٹر بوتل پر 15 روپے،800 ملی لٹر بوتل پر 10 روپے جبکہ چائے پر 50 روپے اور دودھ پر 15 روپے سبسڈی دینے کی تجاویز سمری کاحصہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes