جدہ ( رپورٹ زکیر احمد بھٹی)وزیر اعظم پاکستان خاقان عباس دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے دمام کے ہوائی اڈے پر انکا استقبال سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف آل سعود ۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور اسلام آباد میں سعودی سفیروں نے انکا استقبال کیا ۔وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ وزیر دفاع جرم دستگیر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ ہیں دوروزہ سرکاری دورے کا مقصد دمام میں ہونے والی فوجی مشقیں گلف شیلڈ1 کو دیکھنا ہے۔ خادم الحرمین شریف شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ 24 ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ممالک کے سربراہان بھی فوجی مشقوں کا مظاہرہ دیکھیں گے