مظفر گڑھ (یواین پی )مظفرگڑھ ہومیوپتھک ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے عہدیداران نےایم۔ ایچ۔ ڈی۔ اے صدر ڈاکٹر فہیم کو ایوارڈ اور میڈل ملنے پر مبارک بد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میںکہا کہ آپ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے مظفرگڑھ میں واحد ہومیوڈاکٹر ہیں جو مظفرگڑھ میں فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے غریبوں اور حق داروں کافری علاج کیا مظفرگڑھ ہومیوپتھک ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر ڈاکٹروں کو اکھٹا کر کے ان کے علم میں اضافہ کرنا اور عوام میں ہومیوپتھی طریقہ علاج کی اگاہی پیدا کرکے خدمت خلق کررہے ہیں اس کاوش پر ڈاکٹرفہیم کواتوار ہومیوپیتھک ایجوکیشنل سیمنار اور ہانیمن ڈے کے کی تقریب پر نشنل کونسل گورئمنٹ آف پاکستان کے ممبر ڈاکٹرراوُغلام مرتضی نے ایوارڈ دیا اور گولڈمیڈل دیا اور سب ڈاکٹرز نے مبارک باد پیش کی اس موقع پر ڈاکٹر فہیم نے سب ڈاکٹرز کا دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا میں ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کرتا رہوں گا اور میرامقصد ہومیوطریقہ کو فروغ دینا ہے۔ہومیوپیتھی سے محبت کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کروں گا ۔