علاقہ مکین سیوریج ملا پانی پینے سے جان لیوا امراض کا شکار ،ہر تیسرا شخص ہیپاٹائٹس کے جان لیوا مرض میں مبتلا
بلدیہ نے گندے پانی کے بھاری بل گھروں میں بھجوا دیئے،منتخب ارکان پانچ سالوں میں شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکی نواحی آبادیوں مدینہ کالونی،یوسف بلاک،اقبال نگر،محمد نگر،حبیب کالونی،
مجاہد کالونی،یعقوب آباد،امجد ٹاؤن،عظیم آباد اور دیگر علاقوں میں علاقہ مکین پینے کے صاف پانی سے محروم
بورے والا(یو این پی)شہر اور نواحی آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا مسئلہ خطرناک صورتحال اختیار کر گیا اکثر علاقہ مکین سیوریج ملا پانی پینے سے جان لیوا امراض کا شکار ہو گئے،ہر تیسرا شخص ہیپاٹائٹس کے جان لیوا مرض میں مبتلا،شہریوں نے تنگ آکر واٹر سپلائی کنکشن منقطع کروا دیئے،بلدیہ نے گندے پانی کے بھاری بل گھروں میں بھجوا دیئے،منتخب ارکان پانچ سالوں میں شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکی نواحی آبادیوں مدینہ کالونی،یوسف بلاک،اقبال نگر،محمد نگر،حبیب کالونی،مجاہد کالونی،یعقوب آباد،امجد ٹاؤن،عظیم آباد اور دیگر علاقوں میں علاقہ مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں کئی سالوں سے زیر زمین پانی خستہ ہال واٹر سپلائی پائپ لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے اکثر مقامات پر سیوریج ملا زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں مضر صحت اور بدبو دار پانی کے استعمال سے لاکھوں شہری ہیپاٹائٹس،معدہ،گردوں اور دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں محکمہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق شہر کا ہر تیسرا شخص ہپاٹائٹس جیسے جان لیوا امراض کا شکار ہو کر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہو گیا ہے اس سنگین صورتحال میں بہتری نہ آنے پر شہریوں نے واٹر سپلائی کنکشن بھی منقطع کروانا شروع کر دیئے لیکن بلدیہ نے اس گندے اور مضر صحت پانی کی سپلائی کے بھاری بل گھروں میں بھجوا دیئے جبکہ گذشتہ پانچ سالوں میں منتخب ارکان اسمبلی نے اس اہم مسئلہ پر توجہ دینے کی بجائے دیگر ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جس سے شہری اس بنیادی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں اس صورتحال میں گلوبل یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین سید سجاد حسین بخاری،پبلک ویلفیئر سوسائٹی مدینہ کالونی کے صدر حاجی عبدالغفور،انسانی حقوق کمیٹی کے صدر محمد رحمان کھوکھر،سابق صدر بار محمد جاوید شاہین،پی ٹی آئی کے راہنماؤں چوہدری اعجاز اسلم،غلام مصطفےٰ بھٹی،ملک فاروق احمد اعوان،میاں اشرف ایڈووکیٹ اور دیگر نمائندہ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔