قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج سے دوبارہ شروع ہوگا

Published on April 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 873)      No Comments


لاہور(یوا ین پی)آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کی تیاریوں کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا دوبارہ آغاز 18 اپریل سے ہوگا جس کی نگرانی قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کریں گے۔ دونوں ممالک کے دوروں کیلئے منتخب 16کرکٹرز 22 اپریل تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے جس کے دوران ان کی باؤلنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کی جائیں گی جس کے بعد 23 اپریل کو گرین شرٹس پلیئرز آئرلینڈ روانہ ہو جائیں گے جہاں انہیں گیارہ سے پندرہ مئی تک سیریز کا واحد ٹیسٹ کھیلنا ہے۔ جو آئرش کرکٹ ٹیم کا اولین ٹیسٹ معرکہ بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی جس کا پہلا میچ لارڈز پر 24 مئی سے جبکہ دوسرا ٹیسٹ لیڈز میں یکم جون سے شروع ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题