تحریر۔۔ سید کمال حسین شاہ
ولپرٹ دنیا پر جناح کے اثر کو مختصراََ لکھتے ہیں کچھ لوگ تاریخ کے دھارے کو تبدیل کردیتے ہیں۔جبکہ ان میں سے بھی کچھ دنیا کے نقشے میں ترمیم کرتے ہیں۔ان میں بہت ہی کم لوگ نئی قومیت پر ملک تعمیر کرنے کا سہرا سر پرسجاتے ہیں اور جناح نے یہ تینوں کام کر دکھائے ہیں
بابائے قوم محمد علی جناح نامور وکیل، سیاست دان اور بانی پاکستان کافرمان ہے ’’ہم سب پاکستانی ہیں اور ہم میں سے کوئی بھی سندھی ، بلوچی ، بنگالی ، پٹھان یا پنجابی نہیں ہیں ہمیں صرف اور صرف اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیئے‘‘ ایک اور جگہ فرمایا دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔آپ کو کے پی کے سے خاص لگاؤتھاقائد اعظم اپنی پوری زندگی میں تین مرتبہ صوبہ سرحد تشریف لائے آپ نے یہ دورے بالترتیب 1936ء، 1945ء اور 1948ء میں کئے ۔ ہر مرتبہ آپ نے پشاور میں قیام کے دوران اسلامیہ کالج پشاور کو دیکھنے اور طلبہ سے خطاب کرنے کے لیے وقت نکالا۔ 1939ء میں آپ نے ایک وصیت کے ذریعے اپنی ذاتی جائداد برصغیر کے تین مسلم درسگاہوں کے لیے وقف کیا تھا۔ ان درسگاہوں میں مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، اسلامیہ کالج پشاور اور سندھ مدرسۃ الاسلام کراچی شامل ہیں قائد اعظم کی وصیت کے مطابق قائد اعظم ٹرسٹ سے اسلامیہ کالج پشاور کو 14 اپریل 1998ء تک اپنے حصے کی رقم ایک کروڑ آٹھ لاکھ گیارہ ہزار چھ سو روپیہ موصول ہو چکے ہیں۔3 جون 1947ء کے منصوبے کے مطابق 1947ء میں صوبہ سرحد میں پاکستان کے سوال پر ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا یہ صوبہ سرحد کے عوام کے لیے ایک بڑی آزمائش تھی۔ مگر صوبہ سرحد کے عوام نے اس تاریخی موقع پر پاکستان کے حق میں فیصلہ دے کر جس بصیرت کا ثبوت دیا ہے اس پر ہمیں کل بھی فخر تھا اور آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔۔۔ سب سے بڑی زبان پشتو جبکہ ہندکو دوسری بڑی عام بولی جانے والی مقامی زبان ہے ۔۔۔ہزارہ نے پاکستان میں شامل ہونے میں اہم کردار تھا ۔۔۔اس زمین نے نامور لوگ پیدا کئے ہیں ۔۔۔ سابقہ صدرغلام اسحاق خان ۔۔۔سردار عبدالرب نشتر،رہنما تحریک پاکستان اور پہلے گورنر پنجاب، پاکستان۔۔۔ صدر ایوب خان ۔۔۔قتیل شفائی،ہاشم خان، احمد فراز ،اردو شاعر ، سابق برٹش اوپن اسکواش فاتح۔۔۔جہانگیر خان، اسکواش کے سابق نمبر 1 کھلاڑی۔۔۔یونس خان، کرکٹ کھلاڑی۔۔۔جان شیر خان، اسکواش کے سابق فاتح۔۔۔عمر گل، کرکٹ کھلاڑی۔۔۔یاسر حمید، کرکٹ کھلاڑی،قمر زمان، اسکواش کھلاڑی،شاہد آفریدی، سابق کپتان پاکستان قومی کرکٹ ٹیم۔۔۔اگر نام لکھوں ختم نہیں ہو گی لسٹ ۔۔۔ان سب کا فخر پاکستان ، ا ن کا نام پاکستان سے اور پاکستان کا نام ان سے ۔۔۔
نشانِ حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے کیپٹن کرنل شیر خاں شہیدضلع صوابی ایک گاؤں کرنل شیر کلی پرانا نام نواں کلی میں پیدا ہوئے ۔ان کے چہرے پہ ہمیشہ ایک فوجی کی مسکراہٹ رہتی تھی جس کی وجہ سے شیراکے لقب سے مشہور تھے ۔۔۔ کارگل کے معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پاک فوج کا اعلی ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کیا۔کے پی کے ۔ایک غیور لوگوں کی سر زمیں ہے ۔جس نے ہر دشمن کا مقابلہ ڈٹ کر کیا پاکستان سے محبت ان کی پہچان ہے ہمیشہ انھوں نے دشمن کے منصوبوں کو ناکام کیا۔ یہاں کے افراد ہر جگہ موجود ہے ۔ہزاروں کی تعداد میں افواج و پولیس نے اپنی جانوں کی قربانی دی یہاں کے پاکستان کی سطح پر موجود ہے ابھی پی ایم اے میں پاس ہونے والوں 27 فاٹا کے افیسر شامل تھے ۔ پاکستان ترقی کی راہ پر ہے ۔ سی پیک میں صوبہ کا اہم کردار ہے ۔ دشمن جو کبھی نہیں چاہتے پاکستان کی ترقی ہو۔گوادر کی ابتداء دشمن نے بلوچستان میں سازش شروع لیکن افواج پاکستان نے اس کو بے نقاب کیا۔ دشمن کو شکست دی۔ انھوں اس طرح کامیابی نہ ملی۔ سی پیک سے پاکستان کے ہمسایہ ممالک ،دوست ممالک اور کء عالمی طاقتوں اس خوش نہیں سی پیک کو کامیاب کرنے پاکستانی حکومت کے ساتھ افواج پاکستان کام اہم کردار ہے ۔ یہ افواج پاکستان ہی ہے جو ہماری حفاظت اور ترقی میں اہم رول ہے ۔ دشمن کی کوشش ہے اس کمزور کرے ۔ جو،یہ کبھی کر نہیں سکتے ۔ کچھ ہمارے نادان دوست دشمن کی اس سازش کا حصہ بن رہے ہیں افواج کے افراد ہمارے بھائی۔دوست اور خاندان کے لوگ ہیں ۔ ان لوگو ابھی پتہ نہیں ملک کی قدر کیا ہے ۔ یہ افواج ہی جس کی وجہ ہم سکون کی زندگی گزار رہے ۔ چند لوگ کبھی ایک معاشرے کی ترجمانی نہیں کر سکتے ۔ اس طرح کے لوگ ماضی میں اور آج ان نام بھی نہیںیہ افواج پاکستان ہی جس کی وجہ سے فاٹا ترقی کے راہ پرہے نئے سکول روڈ ہزاروں فوجی آپریشن میں شہیدہوئے۔معذور ہوئے۔لیکن افسوس کا مقام ہے کچھ نادان دوسروں کی زبان بول رہے ہیں۔ را اور این ڈی ایس والے جانب سے پلان تشکیل ، کہ سادہ لوح قبائل کو سٹیٹ کے خلاف بھڑکا کر اور گریٹر پشتونستان کا خواب دکھا کر اسلامی فوج کے خلاف لڑایا جائے ۔۔۔ایک جلسہ پر لاکھوں خرچ ہو تے ہیں انہیں کون پیسہ دیتا ہے
یہ کیا ہے ہمارے کچھ جائے لیکن عا لمی میڈیا کبھی نہیں بولتا لیکن چند لوگو ں اس طرح ہوا دے رہا جسے بہت بڑی چیزہو۔ چند لوگ اپنے ذاتی مفادات میں لوگو ں گمراہ کر رہے ہیں۔ صوبے فاٹا کے 99%غیور لوگ ان کے ساتھ نیہں بھرپور طریقے ان خلاف ریلی اور،مظاہرے کر رہے ہیںیہ لوگ پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں اس وقت جب عالمی ممالک پاکستان میں کاربار شروع کر رہے ہیں۔ یہ مٹھی بھر عناصر پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں ماضی میں دیکھا جائے ، لوگ آئے انہیں شکست ہوئی۔ بابا قوم نے فرمایا تھا دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔ یہ ایک عظیم قائد کا فرمان تھا۔ مجھے یقین ہے انشااللہ ان چند لوگوں کو کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی جن کے شوشل میڈیا باہر سے چل رہا ہے منظور پشتین اور ان کے ساتھی اس وقت کہا تھا جب ملک میں جنگ ھو رہی تھی۔ بچے سکول نہیں جا رہے تھے ۔ اس وقت جب ملک ترقی کی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے ملک میں خوشحالی آرہی ہے عالمی ترقی کی درجہ بندی میں بھارت ہم سے ،پیچھے ہیں ہم دنیاں میں تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ۔اس وقت ان کے اقدام سے صاف ظاہرہو رہا ہے ۔ان کے مقاصد کیا ہیں سوشل میڈیا پر ہمارے غیور، محب وطن اور سادہ لوح قبائلی بھائیوں کو یہ حقیقت سمجھنی ہوگی اور پشتون تحفظ موومنٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنی ہوگی ورنہ قیامت کے دن کی سخت پکڑ ہوگی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرکے ثواب دارین حاصل کریں اور ایک سنگین غلطی سے خوف بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ۔