لیگی ایم این اے ،ایم پی اے سمیت70 سے زائدکارکنان کیخلاف 2 مقدمات در ج

Published on April 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

قصور(یواین پی)قصورمیں ن لیگی ایم این اے اورایم پی اے سمیت70 سے زائدکارکنان کیخلاف 2 مقدمات در ج کر دیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق قصورمیں ن لیگی ایم این اے اورایم پی اے سمیت70 سے زائدکارکنان کیخلاف2مقدمات در ج کر دیے گئے۔مظاہرین کی اعلیٰ عدلیہ اورملکی اداروں کیخلاف غلط زبان استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔مقدمات کانسٹیبل عبدالرشید اور شہری حبیب الرحمان کی مدعیت میں درج کیے گئے۔مقدمات میں ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم اختراورایم پی اے نعیم صفدرنامزدکیے گئے ہیں ۔مقد مے میںچیئرمین بیت المال ناصرمحموداورچیئرمین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمدبھی نامزدہیں۔ڈی پی اوقصورکا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے احکامات پرعملدرآمدہرصورت یقینی بنایاجائیگا۔ملزمان کی گرفتاری کیلیے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے بعض ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاہے۔واضح رہے کہ لیگی کارکنان کی جانب سے عدلیہ اور فوج کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں مظاہرین نے نا زیبا زبان استعمال کرتے ہوئے چیف جسٹس اور پاک فوج کے اعلی فوجی افسران کو غلیظ گالیاں دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题