ویوو کے جدید فیچرز سے مزین وی-سیون اسمارٹ فون کی قیمت میں کمی

Published on April 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

لاہور(یو این پی ) ویوو نے جدید ترین فیچرز سے مزین اپنے اسمارٹ فون وی-سیون کی قیمت میں واضح کمی کر دی۔ فل ویو ڈسپلے اور 24 میگا پکسلز سیلفی کیمرے کے حامل فون کی قیمت صارفین کو جدید سہولیات انتہائی کم نرخوں پر مہیا کرنے کیلئے ویوو کمپنی نے ریوائز کی ہے۔وی سیون ایک نفیس اور اسٹائلش اسمارٹ فون کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو فرنٹ سے جاذب نظر سفید جبکہ بیک سائیڈ سے 3 خوبصورت رنگوں گولڈن، گرے اور سلور میں دستیاب ہے اور اس کا کیمرہ مختلف آپشنز کے ذریعے دن اور رات کے وقت بھی بہترین تصیویر لیتا ہے۔4جی بی ریم اور 32 جی بی میموری کے علاوہ صارف کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے فنگر پرنٹ سینسر بھی اس میں شامل کیا گیا ہے ان سب سہولیات کے باوجود اس سیٹ کی قیمت مارکیٹ میں موجود دیگر اسمارٹ فونز کی نسبت بہیت کم رکھی گئی ہے جو اب صرف 24،999 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اس سے قبل اس کے نرخ 27،999 روپے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题