ایون فیلڈ ریفرنس: نیب کا شریف خاندان کے خلاف نیا گواہ لانے کا فیصلہ

Published on April 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ (لندن فلیٹس) ریفرنس میں شریف خاندان کےخلاف نیا گواہ لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطا بق نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کو گواہ بنایا جائے گا، جنہوں نے برطانیہ سے موصول دستاویزات وصول کی تھیں۔نئی اضافی دستاویزات ریکارڈ پر لانے کےلئے ظاہر شاہ کو گواہ بنایا جا رہا ہے، نیب ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی افسر اور ڈی جی آپریشنز کا بیان قلمبند کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔دو روز قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کرنے والے نیب کے متعلقہ ونگ کو ایون فیلڈ پراپرٹیز کے حوالے سے انتہائی اہم دستاویزات حاصل ہوئی ہیں جن میں برطانوی لینڈ رجسٹری ریکارڈ میں جائیدادوں کی ملکیت اور خریدو فروخت کی مکمل تفصیل موجود ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题