وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی طیارے پر اسلام آباد آمد،چودھری نثار سے ملاقات، پارٹی امور پر غور

Published on April 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چودھری نثارنے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ،جس میں پارٹی امور اور سابق وفاقی وزیر داخلہ کے تحفظات پر بات چیت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کیلئے خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچے۔دونوں رہنماﺅں میں پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ پارٹی اموراور چودھری نثار کے تحفظات پربھی بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ شہبازشریف اورچودھری نثارکی ایک ہفتے میں یہ تیسری ملاقات ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes