ہر ی پور(یواین پی)مجھ پر سینیٹ ووٹ کے فروخت پر جھوٹے الزام لگے جس پر بہت صدمہ ہوا قرآن پاک پر قسم اٹھاتا ہوں میں نے ایسا کام نہیں کیا میرا تعلق عزت دار و شریف گھرانے سے ہے تیسرا صوبائی الیکشن لڑونگا ،ایم پی اے فیصل زمان ہر ی پور پر یس کلب میں پر ہجوم پر یس کانفرنس کر رہے تھے مزید انھوں نے کہا مجھے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا باقاعدہ جوا ب دونگا سینٹ ووٹ فروخت نہیں کیا بلکہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق آفرید ی صاحب کو ووٹ دیا جو کہ باقاعدہ سینٹر بنے ہیں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر تا ہوں کمیٹی کو جواب دونگا پارٹی لیڈران وزیر اعلی پرویز خان خٹک سے فون پر بات ہوئی ہے کمیٹی کو جواب دونگا مجھے پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ دیا اسی پر جیت کر صوبائی اسمبلی کا ممبر بنا ہوآ ئندہ بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑونگا دو دفعہ ایم پی اے بن چکا ہوں کا لی بھڑیں ہر جگہ ہر پارٹی میں ہوتی ہیں میں آج میڈیا کے سامنے قرآ ن پاک پر حلف کر تا ہوں سینٹ کا ووٹ فروخت نہیں کیا اس الزام سے میری زندگئی کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے میری ذات پر داغ لگا ہے میں اپنی بات کر تا ہوں مجھے دوسروں کا علم نہیں اس موقع پر ان کے ساتھ ضلعی ناظم عادل اسلام ،تحصیل غازی نا ظم ،تحصیل کونسل ممبران ،ضلع کونسل ممبران سمیت پی ٹی آ ئی کا رکنا ن پر یس کانفرنس میں موجود تھے میں بالکل صاف و شفاف ہوں میرا ماضی حال بالکل صاف و شفاف ہے