ایران خطے میں کسی جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتا، صدر روحانی کاہمسایہ ممالک کو پیغام

Published on April 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments


تہران (یو این پی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اپنے ہمسایوں کے خلاف کسی جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتا۔ایران ان تمام ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھے گا جو اس کے دفاع کے لیے ضروری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ہم دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ہم ہر وہ ہتھیار بنائیں گے جس کی ہمیں ضرورت ہے یا اگر ضروری ہوا تو ہم انہیں خریدیں گے۔ ہم اس حوالے سے نہ تو انتظار کرتے رہے ہیں اور نہ ہی بیانات یا معاہدوں کا انتظام کریں گے۔ایرانی صدر کا اس موقع پر مزید کہنا تھاکہ لیکن اس کے ساتھ ہی ہم خطے میں اپنے ہمسایہ ممالک کو یہ بھی کہیں گے۔ ہم کسی کے خلاف کسی جارحیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں اور ہم انہیں بتاتے ہیں کہ ہمارے ہتھیار، ہمارے آلات، ہمارے میزائل، ہمارے جہاز اور ہمارے ٹینک آپ کے خلاف نہیں ہیں، یہ ہمارے دفاع کے لیے ہیں۔ حسن روحانی کے مطابق مسائل کے حل کا واحد راستہ سیاسی مذاکرات اور پر امن رویہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy