پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے ہوں گے، قومی اسمبلی کا بجٹ اور الوداعی اجلاس ہو گا

Published on April 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے ہوں گے قومی اسمبلی کا بجٹ اور الوداعی اجلاس ہو گا جبکہ سینیٹ کا بھی بجٹ کے حوالے سے اجلاس ہو گا اور فنانس بل 2018-19و بجٹ تجاویز کی کاپیاں پیش کی جائیں گی تفصیلات کے مطابق پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے غیر معمولی اجلاس 27اپریل آئندہ ہفتے شروع ہوں گے قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-19پیش کرنے کی حکومتی تیاریاں جاری ہیں قومی اسمبلی میں بجٹ و فنانس بل پیش ہونے پر یہ مالیاتی دستاویزات اسی شام سینیٹ میں پیش کر دی جائیں گی بجٹ پیش ہونے پر قومی اسمبلی میں بحث کے بعد الوداعی اجلاس کے حوالے سے کاروائی شروع ہو جائے گی کیونکہ قومی اسمبلی کی مدت آئندہ ماہ 31مئی کو پوری ہو جائے گی رمضان المبارک کے پیش نظر بجٹ اور الوداعی اجلاس کو اس سے قبل مکمل کیے جانے کا امکان ہے قومی اسمبلی رخصت ہونے پر پارلیمانی سرگرمیوں کی محورومرکز سینیٹ بن جائے گی اور نگران وزراء حکومتی امور کے حوالے سے سینیٹ کی مجالس قائمہ میں پیش ہو سکیں گی بالواسطہ طو رپر سینیٹ نگران حکومت کی نگرانی کر سکے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes