جنیوا(یو این پی) زیتون كے تیل كا استعمال ذیابیطس اور امراضِ قلب سے بچاؤ اور صحت مند زندگی كے لیے مددگار ثابت ہوسكتا ہے۔سوئٹزرلینڈ كے ماہرین صحت كا كہنا ہے كہ زیتون كے تیل كا استعمال ذیابیطس اور امراضِ قلب سے بچاؤ كے لیے مفید ہے۔ یونیورسٹی آف جنیوا كے ماہرین نے زیتون سے بنی غذاؤں كو تجربہ گاہ میں بعض كیڑوں پر آزمایا جس سے ان كی زندگی میں اضافہ نوٹ كیا گیا لیكن ماہرین كا خیال ہے كہ تھوڑا موٹا ہونے كے باوجود بھی اس سے وابستہ امراض مثلاً ذیابیطس اور امراضِ قلب كا خطرہ نہیں بڑھے گا۔اس سے قبل انسانوں پر بھی ان اجزاء كا تجزیہ كیا جاچكا ہے جس كے امراض دل اور شوگر پر بہتر اثرات نوٹ كئے جا چكے ہیں۔