دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

Published on April 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

لاہور(یو این پی) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے ، کھلاڑی آج بھی بیٹنگ ، بولنگ سمیت تمام شعبوں میں بہتری کیلئے خوب ٹریننگ کریں گے۔دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کیلئے تیاریاں کے سلسلے میں ٹیم سرفراز تربیتی کیمپ میں آج بھی مشقیں کرے گی، بلے باز بیٹنگ کی خامیاں دور کرنے کیلئے جان لڑائیں گے جبکہ بولرز بھی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔ٹریننگ کیمپ 22 اپریل تک جاری رہے گا ، قومی سکواڈ 23 اپریل کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگا ، پاکستان کا آئرلینڈ کیساتھ واحد ٹیسٹ 11 مئی سے ڈبلن میں شیڈول ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 24 مئی سے شروع ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes