لاہور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے توالیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے اور جو ماحول بن گیاہے ایسے میں انتخابات مشکل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گالم گلوچ کے ماحول میں الیکشن کیسے ہوں گے ، اگر انتخابات ہوئے تو نگران وزیر اعظم پنجاب سے نہیں ہوگا۔چودھری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات ہونے کی صورت میں نگران وزیراعظم سندھ سے آ ئے گا۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصے میں الیکشن کے حوالے سے ماحول واضح ہوگا ، انتخابات ہونے کی صورت میں نگران وزیراعظم سندھ سے آئے گا۔