آرمی چیف سے سری لنکن کمانڈرجنرل سینانائیکے کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Published on April 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف جنرل سینانائیکے نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف نے ملاقات کی ،دونوں حکام میں ملاقات جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہوئی،سری لنکن کمانڈرکو جی ایچ کیو آمد پرگارڈآف آنر بھی دیا گیااورمعززمہمان نے جی ایچ کیوآمد پریادگارشہدا پرپھول بھی چڑھائے۔آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون وعلاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اس موقع پر سری لنکن کمانڈرنے دہشتگردی کیخلاف جنگ اورخطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردارکوسراہا۔سری لنکن آرمی چیف سینانائیکے نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج سنجیدہ کوششیں کرر ہی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy