سرگودھا(یو این پی)فیس بک پر دوستی محبت میں تبدیل ہونے پر چینی باشندے بدیہو نے سرگودھا کی شمع سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے چک 47 شمالی کی رہائشی شمع کی فیس بک پر چین کے رہائشی بدیہو سے دوستی ہوئی جو بعدازاں محبت میں تبدیل ہو گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا، جس کیلئے بدیہو یہاں آ یا اور گزشتہ روز رشتہ ازدوا ج میں منسلک ہو گئے۔مقامی گرجا گھر میں ان کی شادی کی رسومات ادا کی گئیں ، اس موقع پر بدیہو اور شمع کا کہنا تھا وہ اس رشتے پر بہت خوش ہیں۔