بیجنگ (یو این پی )وزیردفاع خرم دستگیر خان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران خرم دستگیر نے چینی وزیر دفاع کو مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال اوربھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔چینی وزیردفاع نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپر پاکستانی موقف کی حمایت کر تے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو بھی سراہا۔واضح رہے کہ وزیر دفاع خرم دستگیر خان بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ہونے والی وزرائے دفاع کانفرنس میں شرکت کیلئے چین کے دورے پر ہیں۔