وسیم اکرم نوجوان فاسٹ بولرز کو مشورے دینے پر آمادہ

Published on January 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

\"2\"

کراچی۔۔۔ سابق ٹیسٹ کپتان و اپنے دور کے عظیم آل رائونڈر وسیم اکرم کسٹمز کرکٹ اکیڈمی کے تحت جاری تربیتی کیمپ میں اُبھرتے ہوئے فاسٹ بولرز کو جدید تکنیک سے آگاہ کریں گے۔سابق فاسٹ بولر اور کیمپ کے نگران جلال الدین کے مطابق15دسمبر سے جاری تربیتی کیمپ میں توسیع کر دی گئی ہے، وسیم اکرم نے ان کی درخواست پر کیمپ میں آکر نئے اور اُبھرتے ہوئے فاسٹ بولرز کی رہنمائی و حوصلہ افزائی کے لیے خدمات فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے،وہ آئندہ چند روز میں کیمپ پہنچ کر فاسٹ بولنگ کے بنیادی گُر اور تکنیک کے حوالے سے شرکا کو اہم لیکچر بھی دیں گے۔جلال الدین نے کہا کہ کیمپ میں شریک انڈر17 اور22 کے گروپ میں تربیت پانے والے بولرز کواب ڈپٹی کوچ حارث احمد خان، اسسٹنٹ کوچ غیاث احمد و اشتیاق احمد کی معاونت سے  رن اپ بہتر بنانے اور نو بال سے اجتناب کی پریکٹس کرائی جا رہی ہے،  رواں ماہ کے اختتام تک جاری رہنے والے کیمپ میں عملی مشق کے ساتھ لیکچرز کے ذریعے بھی ضروری آگاہی دیں گے، علاوہ ازیں شرکا کے جسمانی اور ذہنی مضبوطی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes