مظفر آباد(یواین پی ) آزادکشمیر کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ ملازمین کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آج سروسز کے حصول میں انتہائی مشکلات ہیں جو لوگ سروسز میں موجود ہیں وہ دل جمی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ ادارے مستحکم ہوں، ادارے بہتر ہونگے تو نہ صرف معیار دیکھنے کو ملے گا بلکہ ریاست کی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں بہتر پیش رفت ہو سکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے بی17-و بالا آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انچارج شعبہ جات اپنی سطح پر بہتری لائیں تاکہ نظام بہتر چل سکے۔ قانون ساز اسمبلی کا ادارہ ریاست کا بڑا ادارہ ہے اس ادارے کو دیگر اداروں کی نسبت مرکزی سیکرٹریٹ کا درجہ حاصل ہے اس میں بہتری ہو گی تو ریاستی اداروں میں بھی نکھار پیدا ہو گا آفیسران کے سلیکشن کمیٹی میں روکے ہوئے معاملات کو حل کریں گے اجلاس میں قانمقام سیکرٹری اسمبلی طارق ضیاء عباسی، ایڈیشنل سیکرٹریز ممتاز احمد راٹھور، امجد لطیف عباسی، عبدالغفار صابر اور آفیسران کی اکثریت نے شرکت کی۔