پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال کا اپنے 19سالہ بھائی پر بیٹیوں سے زیادتی کا الزام،مقدمہ درج ملزم گرفتار

Published on April 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

راولپنڈی(یوا ین پی ) پشتو زبان کی مشہور گلوکارہ نازیہ اقبال کی 2 بیٹیوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گلوکارہ کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گلوکارہ نازیہ اقبال نے اپنے 19 سالہ بھائی افتخار کے خلاف تھانہ روات میں درخواست دی تھی۔اپنی درخواست میں گلوکارہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے بھائی نے متعدد مرتبہ ان کی 8 اور 12 سالہ بیٹیوں سے اس وقت مبینہ طور پر زیادتی کی، جب وہ اور ان کے شوہر کنسرٹس کے سلسلے میں گھر سے باہر ہوتے تھے۔بحریہ ٹاؤن کی رہائشی نازیہ اقبال نے بتایا کہ جب وہ گھر سے باہر جاتی تھیں تو اپنی بیٹیوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنے بھائی کو گھر پر چھوڑ کر جاتی تھیں۔خاتون نے دعوی کیا کہ ان کے بھائی نے ان کی بیٹیوں کی دیکھ بھال کے بجائے ان کا ریپ کیا اور انہیں خاموش رہنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔گلوکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ روز اپنے بھائی کو اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑا اور اس کے بعد مقدمہ درج کروایا۔ایس ایچ او روات پولیس کے مطابق نازیہ اقبال کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں متاثرہ بچیوں کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے بعد نمونے پنجاب فرانزک لیب لاہور بھیج دیئے گئے ہیں۔ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes