وزیر اعظم شاہد خاقان ،نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خا رج

Published on April 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

اسلام آبا د(یواین پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم شاہد خا قان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وزیراعظم شاہد خا قان عباسی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کی ۔درخواستگزار نے کہا کہ نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی عدلیہ خلاف بیان دیا ۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نیب ریفرنسز کی بات کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیب ریفرنسزپربات کرنے سے عدالتی توہین کیسے ہوئی؟انہوں نے شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کو غیرموثرقراردے کرخار ج کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog