اسلام آباد: (یواین پی) مسلم لیگ (ن) عوامی مقبولیت میں اب بھی پہلے نمبر پر ہے۔ اس بات کا انکشاف گیلپ سروے کی امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ تحریکِ انصاف دوسرے اور پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل میں شائع گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) مقبولیت میں اب بھی تمام سیاسی جماعتوں سے آگے ہے۔ (ن) لیگ کو اپنی بڑی سیاسی حریف جماعت پاکستان تحریکِ انصاف پر بھی 12 پوائنٹس کی واضح برتری حاصل ہے۔مارچ 2018ء میں ہونے والے گیلپ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکمران جماعت کی مقبولت 36 فیصد جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف کی مقبولیت 24 فیصد ہے۔ پارلیمنٹ میں دوسری بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مقبولیت صرف 17 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔