تحریکِ انصاف کے تین اراکینِ اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

Published on April 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments


لاہور(یو این پی) پاکستان تحریکِ انصاف کے تین اراکینِ خیبر پختونخوا اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے یہ اعلان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں کیا۔میڈیا کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سے یہ ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی میں زاہد درانی، عبید مایار اور نگینہ خان شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题