ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں:
جلسے میں عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد پر فیصل جاوید کی جانب سے تیار کی گئی دستا ویزی فلم بھی دکھائی جائے گی جبکہ حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں بھی اسکرین کے ذریعے دنیا کے سامنے رکھی جائیں گی۔عمران خان کے علاوہ درجن بھر پی ٹی آئی رہنما اس تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر ہے اور وہ اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں جبکہ پورے ملک سے پی ٹی آئی کے قافلے جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔
سیکیوریٹی
مینار پاکستان لاہور پر پی ٹی آئی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پولیس نے سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2000 سے زائد افسران اور اہلکار جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے800 زائد وارڈنز ڈیوٹی دیں گے.پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی ایک طرف تو ضلعی انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو دوسری طرف پی ٹی آئی کارکنوں کو سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیاہے۔
ٹریفک پلان
ٹریفک انتظامات کے لیے800 زائد وارڈنز ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے،چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ شہری آمدورفت کیلئے رنگ روڈ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں،ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھا جائیگا۔
شہر میں لاہور رنگ روڈ ،لوئر مال روڈ ،آؤٹ فال روڈ،مال روڈ،جیل روڈ ،کینال روڈ،فیروز پور روڈ،شاہدرہ چوک سے پرانا راوی پل بھی ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔
شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا بھی تعین کرلیا گیا ہے،مال روڈ ،سیکرٹریٹ سے شاہدرہ جانے والی ٹریفک ضلع کچہر ی چوک سے آؤٹ فال روڈ،سگیاں سے رنگ روڈ اور السعید چوک ،شاہدرہ چوک سے لوئر مال ،مال روڈ جانے کیلئے شہری براستہ رنگ روڈ،سگیاں ،آؤٹ فال روڈ سے کچہری چوک جاسکیں گے،ہیوی ٹریفک کومذکورہ پوائنٹس سے متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کروایا جائیگا۔