معروف کامیڈین کپل شرما کے چاہنے والوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی، اداکار کو ہسپتال داخل کروانا پڑگیا

Published on April 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments


ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما ’ڈپریشن‘ کے علاج کے لیے مرکز بحالی دماغی صحت ( ری ہیبیلیٹیشن سینٹر) میں داخل ہو گئے۔کپل شرما کے ستارے گزشتہ کئی ماہ سے گردش میں ہیں اور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کی بندش کے بعد نئے شو کی ناکامی نے انہیں مزید پریشان کر دیا ہے۔کامیڈین کا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ بھی طبیعت کی ناسازی کے باعث چند ہی اقساط کے بعد بند کر دیا گیا جب کہ شو کی ناکامی کی خبر لگانے پر کپل شرما صحافی سے بھی الجھ پڑے تھے اور نازیبا ٹوئٹس بھی کردی تھیں۔یواین پی کے مطابق کپل شرما اپنی منگیتر کے ساتھ سیرو سیاحت کے لیے نکلے ہوئے ہیں لیکن اب ان کے ہسپتال میں علاج کی خبریں زیر گردش ہیں۔بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق کپل شرما ممبئی سے باہر ’ڈپریشن‘ کے علاج کے لیے مرکز بحالی دماغی صحت میں داخل ہوگئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔کامیڈین کے علاج و معالجے کی تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے تاہم کپل شرما اور ان کے منیجر نے مرکز بحالی دماغی صحت میں داخلے کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی کپل شرما کی بیماری کے حوالے سے مختلف خبریں سامنے آئیں تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ ایک وقت میں 23 گولیاں کھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ کپل شرما کو گزشتہ برس بھی دماغی تناؤ کے باعث ری ہیبیلیٹیشن سینٹر میں داخل ہونا پڑا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题