کراچی (یو این پی)کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے 2 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی،2 مئی کو ہونے والے امتحانی پرچے 17 اور 18 مئی کو لیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شب برات کے باعث کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے 2مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی ہوگئے ۔کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے تاہم شب برت کے باعث انٹرکے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ناظم امتحانات محمد جعفر کے مطابق 2 مئی کو سائنس گروپ کا فزکس کا پرچہ دوم جمعرات 17 مئی کو ہوگا جب کہ کامرس ریگولر اور پرائیوٹ گروپس کا اکانٹنگ کا پرچہ دوم بھی 17 مئی کو دوپہر میں لیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے 2 مئی کو ملتوی ہو نے والے کامرس ریگولر اور پرائیوٹ گروپ کا بزنس میتھس کا پرچہ اول 18 مئی کو منعقد ہوگا تاہم امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔