نیویارک(یواین پی ) خالصتان تحریک نے بھارت سے آزادی کے لیے 2020ء میں ریفرنڈم کا اعلان کر دیا۔ نیویارک کے مین ہیٹن میں ہزاروں سکھوں کی ریلی، بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا۔سکھوں نے بھارت سے آزادی اور الگ وطن کے قیام کے لیے 2020ء میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا۔ نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں خالصتان تحریک کی جانب سے آزادی ریفرنڈم کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں سکھ کمیونٹی کے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ ریلی میں نعروں اور بینرز کی مدد سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے پردہ اٹھایا گیا۔ریلی کے شرکا نے خالصتان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت میں سکھ نوجوانوں کو گرفتار کر کے غائب کیا جا رہا ہے۔ جمہوریت کی آڑ میں ریاستی دہشت گردی زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔