صوابی:(یواین پی )قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ سیاسی تھا، بجٹ میں صرف پنجاب کو نوازا گیا، پختونخوا کو نظر انداز کر دیا۔قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے صوابی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ شہباز شریف کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ہے، عمران خان کے ساتھ جو لوگ شامل ہو رہے ہیں وہ سب بد عنوان ہیں، سینیٹ الیکشن میں 20 لوگوں پر ووٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا گیا، آج وہ لوگ زرداری کے ساتھ شامل ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جن لوگوں پر ووٹ فروخت کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں، چیف جسٹس اس کا سوموٹو ایکشن لیں اور نیب ان لوگوں کے خلاف کاروائی کریں۔