راولپنڈی (یواین پی)جرنلسٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے دختر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خواتین صحافیوں کیلئے ہراسمینٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ان کی مددکیلئے ہیلپ لائن ” بولو” کاافتتاح کردیاگیا ‘0340-8881515 ہیلپ لائن کا افتتاح یو این او سے اشتراک شدہ ادارے ویس پاک میں کیا گیا ‘پروگرام میں جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے صدر ذوالفقارعلی ملک ‘ فواد رشید ایڈووکیٹ شفیق آکاش ‘ زاہد رشید ‘ حمیرا نقوی چیئرپرسن دختر فاؤنڈیشن‘ واجد کیانی ‘ عتیق الرحمن ایڈووکیٹ ‘ عابدہ زاہد ‘ حلیمہ سعدیہ ‘ ڈاکٹر حرعباسی ‘ معصومہ اعجاز ‘ راجہ قیصر محمود ‘زیب فیاض ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں صحافیو ں کی بڑی تعدادشر یک ہوئی ،شرکا ء نے بڑ ھتے ہو ئے ہراسمینٹ کے واقعات پر شدید تشو یش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اب تو میڈیا کی خواتین بھی ایسے واقعات رونماء ہو ئے ہیں جوقابل مذمت ہے ،جر نلسٹ فا ؤ نڈیشن اور دختر فا ؤنڈیشن کی طر ف اٹھا یا گیا قد م خو ش آئند ہے اس ہیلپ لائن ” بولو” سے خواتین میں ایک نیا حو صلہ پیدا ہو گا اور وہ اپنے ساتھ ہو نے والے ظلم کیخلاف خو د آواز اٹھا سکیں گئی ،خواتین مسئلے کی صورت میں وہ فوی اس ہیلپ لائن پر رابطہ کریں چاہے وہ کال کی صورت میں ہو یا میسج کی صورت میں ” خواتین ونگ ” فو ری شکایت سن کا مد د کرے گا،تقریب کے آخر میں جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے آنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ۔