لاہور(یواین پی)ٹی وی فنکاروں اور پڑھے لکھے لوگوں کا فلم انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے معیاری کام کوئی بھی کرے بھی کرے اس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ میگھا جی نے انٹر نیشنل نیوز ایجنسی یواین پی سے ایک خصوصی انٹر ویو کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ میری مکمل توجہ اور یکسوئی فلم کی جانب ہے اچھے سکرپٹ کی آفر ہوئی تو قبول کروں گی آج کا فنکاراپنے اچھے مستقبل کا متلاشی ہے زوال پذیر فلم انڈسٹری سے پڑھے لکھے افراد کا منسلک ہونا اچھے مستقبل کی نشانی ہے